27 مئی، 2023، 11:31 PM

زابل میں طالبان کے ساتھ جھڑپ، ایک ایرانی سرحدی محافظ شہید، دو زخمی

زابل میں طالبان کے ساتھ جھڑپ، ایک ایرانی سرحدی محافظ شہید، دو زخمی

جنوب مشرقی شہر زابل میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سیستان و بلوچستان کے شہر زابل کی سرحد پر طالبان  نے حملہ کردیا۔ بارڈر پر تعیینات محافظین نے  جوابی کارروائی کی۔ جھڑپوں میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سرحد کے دونوں جانب شدید جھڑپیں ہوئیں۔ طالبان کے بھی متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ جھڑپیں افغانستان کے صوبہ نیمروز اور سیستان و بلوچستان کی سرحد پر ہوئیں جس میں دونوں جانب  سے ہلکی نوعیت کے اسلحے استعمال کیے گئے۔

اس کے پہلے سیستان و بلوچستان کے ادارہ حمل و نقل کے سربراہ ایوب کرد نے سرحد پر کشیدگی کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملیک بارڈر سے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں تا اطلاع ثانوی بند رہیں گی۔
 

News ID 1916758

لیبلز